بلوچستان میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں صنعت بن چکی ہیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری نے کہا بلوچستان کی عوام قومی ترانے کا احترام دوسرے لوگوں کی طرح ہی کرتی ہے۔ انکا کا کہنا تھا بلوچستان میں اغوا برائے تاوان کی واردتیں صنعت بن چکی ہیں۔


ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کسی بھی کو انصاف کی فراہمی کے لئے رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا بلوچستان کے لوگ اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے باقی ہیں، بلوچستان کی عوام قومی ترانے کا احترام دوسرے لوگوں کی طرح کرتی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا بلوچستان میں اغوا برائے تاوان کی واردتیں صنعت بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کے تمام بار ایسوسی ایشن ملک کی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں، جمہوری نظام کے لئے آزاد عدلیہ کا ہونا ضروری ہے۔ انکا کا کہنا تھا پارلیمنٹ سمیت ملک کے تمام ادارے اپنا کام کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store