وفاق نے دوہری شہریت کے معاملے میں سپریم کورٹ میںجواب داخل کر دیا ہے جس میں وفاق نے کہا کہ دوہری شہریت پر وزیر داخلہ رحمن ملک کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا.
وزارت داخلہ پہلے ہی اس بیان کی تردیدکر چکی ہے ۔دریں اثنا، صحافیوں سے گفتگو میںو زیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ ان کے پاس دوہری شہریت رکھنے والوں کی کوئی فہرست نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ فہرست فراہم کرنا میراکام نہیں عدالت کواس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا چاہئے ۔