عوام کے لیے خوشخبری،، بجلی کی قیمتوں میں 4 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے نیپرا کل سماعت کرے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جارہی ہے۔
اگست میں 9 ہزار422 گیگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ 385گیگاواٹ بجلی لائن لاسز اورچوری کی نظرہوگئی۔ بجلی کے نرخوں میں کمی پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے کے باعث کی جارہی ہے۔ اگست میں پن بجلی کی پیدواری لاگت 8 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ 17 پیسے فی یونٹ بجلی چوری اورلائن لاسزکی نظرہوگئی۔ نیپرا کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 19 روپے فی یونٹ رہی۔ ایران سے 9 روپے 50 پیسے فی یونٹ بجلی درآمدکی گئی اورفرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 15 روپے 59 پیسے رہی۔