جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن بند کیا جائے۔ 71 میں جن غلطیوں سےملک ٹوٹاان ہی کودہرایا جا رہا ہے۔جماعت اسلامی کے منور حسن کہتے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت تاریخ سے سبق سیکھے ۔
لاہورمیں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال بگٹی نے کہا جمہوری قوتوں کو قید و بند میں ڈال کر من پسند افراد سامنے لائے جا ئے رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کہتے ہیں حکومت مفاہمت کے نام پر دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام کی محرومیاں ختم نہ ہونےتک بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔