وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلوچستان کے مسئلے پر سیاست نہ کریں۔آج لاہور میں حج انتظامات میں بدعنوانی سے متعلق مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پیشی کے بعد مذہبی امور کے وزیر خورشید شاہ کے ہمراہ صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری جماعت نے مسلم لیگ نون کے بلوچ رہنماؤں سے رابطوں کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم اس مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئیے۔
ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کی جماعت این آر او عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔
مذہبی امور کے وزیر نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں فوج کر دار ختم کر دیا ہے ، اگر مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف وہاں بے گناہ لوگوں کی جانوں کے تحفظ کی ضمانت دیں تو حکومت صوبے سے ایف سی واپس بلانے کیلئے تیار ہے۔