شعیب سڈل کے ارسلان فیملی سے ذاتی مراسم ہیں: زاہد بخاری

ملک ریاض کے وکیل زاہد حسین بخاری نے کہا ہے کہ شعیب سڈل کے ارسلان افتحار فیملی سے ذاتی مراسم ہیں اس لئے انصاف کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ شعیب سڈل سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں صرف کمیشن بنانے کے طریقہ کار پر اعتراض ہے۔ شعیب سڈل کمیشن نے چار اکتوبر کو دوبارہ طلب کیا ہے لیکن جب تک کمیشن کیخلاف نظر ثانی کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک وہ کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہونگے.

install suchtv android app on google app store