صدر اوروزیراعظم کابزرگوں کی فلاح وبہبودکےلئےحکومتی عزم کا اعادہ

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے عمر رسیدہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے. اپنے اپنے علیحدہ پیغامات میں  صدر اوروزیراعظم نے کہا کہ بزرگ شہری ہمارا اثاثہ اور رہنمائی کا ذریعہ ہیںنوجوان نسل ان کے تجربات سے استفادہ کرے،

مستقبل کی تعمیر کیلئے بزرگ شہریوں کے تجربہ اور دانش سے فائدہ اٹھایا جائے، معمر افراد کے حقوق کا احترام ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ دار ہے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ رواں سال اس دن کا موضوع ''طویل العمری، مستقبل کی تعمیر'' رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوع مستقبل کی تعمیر کیلئے بزرگ افراد کے تجربہ اور دانش سے استفادہ کا متقاضی ہے کیونکہ ان لوگوں کے زندگی کے سرد گرم دیکھے ہیں اور وہ تجربہ، علم اور دانش کا خزینہ ہیں۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ اسلام معمر افراد کی عزت و تعظیم کا درس انہیں خصوصی مقام عطا کرتا ہے اور تمام ماننے والوں پر ان کے حقوق کے احترام کو لازمی قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل زندگی کی مشکلوں کا مقابلہ کرنے کیلئے معمر افراد کے تجربہ سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ مایوسی کے عالم میں وہ ہمیں رہنمائی اور حوصلہ دے سکتے ہیں۔وہ ہمارے اچھے دوست ہیں جو نہ صرف ہماری تشفی کرتے ہیں بلکہ ہمیں مذہب ، ثقافت اور سماجی اقدار سے بھی روشناس کراتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں یہاں تمام تر مسائل کے باوجود بزرگوں کو عزت اور تعظیم دینے کا رواج ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا، مذہبی اسکالرز اور تعلیمی اداروں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ نوجوان نسل کو معمر افراد کے حقوق سے آگاہ کریں۔ معمر افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان سے ربط قائم رکھنا ہے۔ انہیں لاتعلق نہ بنائیں اور انہیں یہ محسوس کرائیں کہ وہ ہماری زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئین اس دن پر ہم سب یہ وعدہ کریں کہ بزرگوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح کیلئے پالیسیوں کی تشکیل میں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر پیش رفت جاری رکھے گی۔

install suchtv android app on google app store