لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے تمام ممکنہ کوششیںکی جائیں:وزیراعظم

یہ بات انہوں نے پانی اور بجلی کے وزیر چوہدری احمد مختارسے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور بجلی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے اور بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں۔
یہ بات انہوں نے پانی اور بجلی کے وزیر چوہدری احمد مختارسے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور بجلی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چوہدری احمدمختار نے وزیراعظم کو بجلی کی تازہ ترین صورتحال اور صارفین کی مشکلات دور کرنے کے لئے وزارت کی طرف سے طلب اور رسد کا فرق کم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

install suchtv android app on google app store