بلوچستان کے مسائل کا حل آزادانہ انتخابات ہیں:کائرہ

ہفتہ کے روز لالہ موسیٰ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے بلوچ سیاسی رہنمائوں اور بلوچستان کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اگلے عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہیں۔
ہفتہ کے روز لالہ موسیٰ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے بلوچ سیاسی رہنمائوں اور بلوچستان کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اگلے عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہے اور بلوچ رہنمائوں کو کمیشن کو تجاویز دینی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستا ن میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس اس سلسلے میں کوئی ثبوت ہے تو اسے      ذرائع ابلاغ ، عدلیہ یا حکومت کو پیش کرنا چاہیے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان کے انتظامی مسائل کے حل کیلئے صوبائی خودمختاری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی زیادتیاں ہو رہی ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے وفاق چھوڑنے کی کبھی بات نہیں کی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ وہ سردار اخترمینگل کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store