سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتہ کے روز انقرہ میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکرCEMIL CICEK سے ملاقات کی۔
جناب گیلانی نے کہا کہ عوام کا حقیقی نمائندہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹس کا قومی ترقی میں مرکزی کردار ہے انہوں نے کہا تمام ریاستی اداروں کو اپنی آئینی حدود کے مطابق ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے۔
انہوںنے کہا پاکستان اور ترکی نے جمہوریت کی خاطر ایک جیسی قربانیاں دی ہیں۔
دونوں رہنمائوںنے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں امن و استحکام کیلئے جمہوری اداروں کااحترام ، قانون کی حکمرانی اور ووٹرز کی رائے ضروری ہے۔
سابق وزیراعظم نے انہیں پاکستان میں کی گئی آئینی ترامیم کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوںنے پارلیمانی وفودکے باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت پرزور دیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان مثالی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔
CEMIL CICEK نے کہا کہ پاکستان ترکی دوستی گروپ ترک قومی اسمبلی میں واحد بڑا گروپ ہے۔
یوسف رضا گیلانی ترک وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تین رکنی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جوکل انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی کانگریس میں شرکت کرے گا۔
وفد میں وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اورقومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی شامل ہیں۔
بعد میں ترک نائب وزیراعظمBAKIR BUZDAY نے وفد کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔