پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے :حنا ربانی کھر

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

حنا ربانی کھر نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام جوہری دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر ہونے والے اجلاس میں کہی۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےاپنے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کے لیے جامع اورفول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کاکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نہایت موثر ہے۔

install suchtv android app on google app store