اس عزم کا اظہار نیو یارک میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ملائیشیا کے وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
پاکستان اور ملائیشیا نے امت مسلمہ کو درپیش مختلف مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں قریبی تعاون کے تحت کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار نیو یارک میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ملائیشیا کے وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
انہوں نے اسلام مخالف رجحانات کو واشگاف الفاظ میں مسترد کر دیا اور گستاخانہ فلم کی مذمت کی۔
حنا ربانی کھرنے کہا پاکستان آسیان تنظیم میں شامل ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے انہوں نے امید ظاہرکی کہ ملائیشیا پاکستان کو تنظیم کا باقاعدہ رکن بنانے کی حمایت کرتا رہے گا۔
وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے آذربائیجان کے وزیر خارجہELMAR MAMMADYAROV MAHARRAM OLU سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے امت مسلمہ کو درپیش مختلف مسائل پر قابو پانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔