وزیر اعظم کی انٹرنیٹ کی سہولیات میںفرق دور کرنے کی ہدایت

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں فنڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ رورل ٹیلی کام براڈ بینڈ اور آپٹیکل فائبر کے پروگرام کم ترقی یافتہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات عام کرنے میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے یونیورسل سروس فنڈ کوہدایت کی ہے کہ وہ شہری اور دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات میں فرق دور کرنے کاکام تیز کردے۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں فنڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ رورل ٹیلی کام براڈ بینڈ اور آپٹیکل فائبر کے پروگرام کم ترقی یافتہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات عام کرنے میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ان پروگراموں سے تجارت کو فروغ دینے اور تحصیلوں اور یونین کونسلوں کے علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
اس موقع پر وزیراعظم کو بتایاگیا کہ بڑے شہروں میں ٹیلی میڈلیسن سنٹرز قائم کئے جائینگے ۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سبکدوش سفیر اسحاق Latuwnsinato  سے باتیں کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان او رانڈونیشیا کے درمیان جتنے گہرے برادرانہ تعلقات چلے آرہے ہیں ان کے درمیان اتنی تجارت نہیں ہورہی   توقع ہے کہ فروری میں ترجیحی تجارت کے سمجھوتے پر دستخط ہونے کے بعد باہمی تجارت میںخاصہ اضافہ ہوگا

install suchtv android app on google app store