شفاف انتخابات کا انعقاد کمیشن کا ایجنڈا ہے:فخر الدین

وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعدجمعرات کوتیسرے پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کررہے تھے ۔

چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانا کمیشن کا ایجنڈا ہے اور وہ اس مقصد کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعدجمعرات کوتیسرے پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کررہے تھے ۔
اُنہوں نے کہا کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے سلسلے میں تمام جماعتوں نے اچھی تجاویز پیش کی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بھی اب منصفانہ انتخابات کی ضرورت کو محسوس کرلیا ہے کیونکہ اگر ایسانہ ہوا تو ملک مشکلات میں پھنس جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال اتنی خراب نہیں ہے جیسا کہ خیال کیاجارہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پرامن ماحول میں انتخابات کرانے کے سلسلے میں اگر ضرورت پیش آئی تو فوج کو بھی طلب کیاجاسکتا ہے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہوئی ہے کہ غیر بلوچی جماعتوں نے بھی صوبے کیلئے نشستوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مخصوص صورتحال کے پیش نظر بلوچستان خصوصی توجہ کا مستحق ہے

install suchtv android app on google app store