وزیر اعظم کا ملکی ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ پر زور

وہ جمعرات کے روز مری میں لارنس کالج گھوڑ ا گلی کے ایک سو باون ویں یوم تاسیس کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملک کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیاہے۔
وہ جمعرات کے روز مری میں لارنس کالج گھوڑ ا گلی کے ایک سو باون ویں یوم تاسیس کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قومی اثاثہ ہیں اور اگر ہم ترقی کا ہدف صحیح معنوں میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں معیار ی تعلیم کی فراہمی کی صورت میں ان پر سرمایہ کاری کرنی چاہئیے۔
وزیراعظم نے ناخواندگی کے خاتمے کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ناخواندگی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ اور غربت ، تشدد اور انتہا پسندی کی بڑی وجہ ہے۔

install suchtv android app on google app store