جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ا نہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگلے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت اٹھارہ مارچ کو پوری ہو رہی ہے جس کے بعد نگران حکومت قائم کر دی جائے گی۔
جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ا نہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اگلے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے اتفاق رائے ہوجائے گا ۔ اُنہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے قیام کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی ۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ انتخابات بروقت ہوں گے اس میں کسی کو بھی شک نہیں ہونا چاہیئے ۔
قمر زمان کائرہ نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سراہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی غرض سے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اُنہوں نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں حکومت 'الیکشن کمیشن کو فنی مدد فراہم کرے گی ۔
نگران حکومت کے قیام کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا حزب اختلاف نے دو نام تجویز کئے تھے اور اس تجویز کے بارے میں سردار عطاء اللہ مینگل نے جو تبصرہ کیا ہے آپ اس سے بخوبی آگاہ ہیں اگر کوء جماعت نمبر بنانے کی غرض سے اس قسم کی تجاویز دے گی تو اس کا حال بھی وہی ہوگا جو سردار عطاء اللہ مینگل کے معاملے میں ہوا