الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اٹھارہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔
کمیشن نے بلوچستان کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں اضافے کی تجویز دی۔سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا کہ انتخابات میں جعلی ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اگلے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان تک انتخابی فہرستوں میں تبدیلیاں ممکن ہوں گی۔