روس کےصدر کی درخواست پرچارملکی سربراہی کانفرنس کےشیڈول میں تبدیلی

پاکستان ، روس ، تاجکستان اور افغانستان کا اگلے مہینے اسلام آباد میں ہونے والا چار ملکی سربراہ اجلاس ملتوی ہو گیا ہے۔دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سربراہ اجلاس کی نئی تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

سربراہ اجلاس کی نئی تاریخ سفارتی ذرائع سے متعلق رہنماؤں کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد طے کی جائے گی۔دفتر خارجہ نے کہا کہ روس کے صدر ولادی میرپوٹن نے صدر آصف علی زرداری کو لکھے گئے ایک خط میں روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


روسی صدر نے یقین ظاہر کیا کہ دونوں ممالک سربراہ ملاقات کے اہتمام کیلئے مواقع تلاش کر لیں گے۔

install suchtv android app on google app store