پاکستان میں خواتین کی اقتصادی ترقی کیلئے یو ایس پاکستان ویمن کونسل کا قیام

کونسل کے قیام کا اعلان امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر کہا

پاکستان میں خواتین کی اقتصادی ترقی کیلئے امریکہ میں یو ایس پاکستان ویمن کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن بھی موجود تھیں ۔ امریکہ وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان میں استحکام ' سلامتی اور خوشحالی کے فروغ میں اقتصادی لحاظ سے بااختیار خواتین کے کردار کی اہمیت کا تذکرہ کیا۔ کونسل کا قیام امریکی محکمہ خارجہ ' امریکن یونیورسٹی ان واشنگٹن اور امریکہ میں مقیم پاکستانی انٹرپرینوٹرز کی تنظیم آرگنائزیشن آف پاکستانی  انٹرپرینوٹرزان نارتھ امریکہ (اوپن) کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے کونسل پاکستان میں خواتین کو اقتصادی مواقع فراہم کرنے والے پروگراموں کی فنڈنگ کے لئے ان پروگراموں اور امریکی اور پاکستانی کارپوریشنز ' فائونڈیشنز ' یونیورسٹیز اور مخیر شخصیات کے درمیان روابط کا ذریعہ بنے گی۔فنڈز کے لئے پاکستانی خواتین کو فنانشل مینجمنٹ پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ ' مارکیٹ تک رسائی 'انٹر پرینوٹر شپ اور لیڈر شپ جیسے شعبوں کے لئے تربیت دینے والے پروگراموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ کونسل کا سربراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جبکہ اس کا دفتر امریکی یونیورسٹی میں ہوگا۔ سینئر پاکستانی اور امریکی حکام ' بزنس لیڈرز ' امریکہ میں مقیم نمایاں پاکستانی کونسل کے لئے مشاورت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پاکستانی خواتین کی اقتصادی ترقی کے لئے کام کرنے والے پاکستانی اور امریکی ادارے کونسل کے رکن ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store