سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد ی کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے اب تک متاثرین میں بڑی تعداد میں خیمے ، خوراک ، ادویات ، پلاسٹک شیٹس ، پانی نکالنے کے پمپ اور برتن تقسیم کئے گئے ہیں۔
