پیپلز پارٹی سندھ کونسل نے ایک قرارداد میں پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کی دانشمندانہ پالیسیوں اور فیصلوں کی توثیق کی ہے۔
پیپلز پارٹی کی کو نسل نے کراچی میں اپنے اجلاس میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔
کونسل نے ایک اور قرارداد میں بلدیاتی آرڈیننس مجریہ2012ء کی حمایت کی۔
کونسل نے سانحہ بلدیہ ٹائون اور سیلاب میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔