وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

انہوں نے اس بات کا اعلان اتوار کے روز ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ تین اضلاع کیلئے دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیاہے۔
انہوں نے اس بات کا اعلان اتوار کے روز ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔
وزیراعظم نے اس رقم کے فوری اجراء کی ہدایت کی۔
اس رقم میں دوارب روپے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور ساٹھ کروڑ روپے امدادی سامان خصوصاً خوراک اور ادویات کے لئے رکھے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے بھی ایک جلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نقل و حمل کے مسئلے کی صورت میں امدادی سامان کی فوری تقسیم کیلئے ایک سی ون تھرٹی طیارہ استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خوراک اور امدادی سامان متاثرہ اور بے گھر افراد تک فوری طور پرپہنچایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں۔
انہوںنے دس ہزار کی بجائے بیس ہزار خیموں کی فراہمی کی بھی ہدایت کی، صوبائی حکومت نے دس ہزار خیموں کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیموںکے حصول کیلئے تمام ضروری فنڈز مہیا کرے گی۔
انہوں نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوںکے ورثاء کو چار چارلاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور ہنگامی امدادی ادارے کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں رابط قائم رکھے اور معاوضوں کی ادائیگی کے لئے مرحومین کی فہرست بھجوائے۔
انہوںنے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت متاثرین سیلاب کو درکار تمام ادویات فراہم کرے گی۔

install suchtv android app on google app store