پاکستان اور بھارت نے دوطرفہ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفا ق کیاہے۔یہ اتفاق جمعرات کوپاکستان اور بھارت کے سیکرٹری تجارت کی سطح کے2روزہ مذاکرات میں کیاگیا۔
مذاکرات میں پاکستا ن کے وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت منیر قریشی اور بھارتی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت ایس آررائونے کی مذاکرات میں تجارتی اشیاء کی فہرست میں ممنوعہ اشیاء کو نکالنے ،واہگہ کا راستہ کھولنے اور جنوبی ایشیاء میں آزاد تجارت کے معاہدے کی رو سے ایک دوسرے کو ترجیح دینے کے انتظامات پر غور کیا گیا۔ مذاکرات کا یہ دور نوعیت کے اعتبار سے ایک جائزہ اجلاس تھا ،جس میں دونوں ملکوں میں بنک شاخیں کھولنے کے علاوہ بجلی اور پٹرولیم کی مصنوعات سمیت بہت سے امور میں تعاون کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر سیکرٹر ی تجارت منیر قریشی نے کہاکہ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ تاجر برادری کے تحفظات دور کیے جائیںگے بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس آر رائو نے کہاکہ مذاکرات کامقصد پاکستان اور بھارت کی تاجر برادری کو قریب لانا ہے۔انہوںنے کہاکہ دنیامیں60فیصدتجارت علاقائی سطح پر ہورہی ہے