وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک ایسی مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پاکستان کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کو فوری طور پررکواناتھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ہمارا اظہا ر تشکر اس امر کی بنیاد پر ہے کہ وہ اس نسل کشی کو روکیں گے اور وعدہ پورا کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امن کے لیے صدر ٹرمپ کی منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے۔