بلوچستان ہائی کورٹ : بلوچستان میں ڈاکٹرز کا اغواء اور قتل باعث تشویش ہے ، حکومت لوگوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں بلوچستان میں ڈاکٹرز کا اغواء اور قتل باعث تشویش ہے ، حکومت لوگوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے

بلوچستان ہائی کورٹ میں ڈاکٹر سعید کے اغوا کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ پولیس نے ڈاکٹر کی بازیابی کیلئے کیا اقدامات کئے ۔ اگر بازیابی میں کوئی رکاوٹ ہے تو عدالت کو بتایا جائے ۔ پولیس اغواء کاروں کے خلاف فوری کارروائی کرے شر پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔ جبکہ سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ حکام نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر سعید کی بازیابی کیلئے کوشش جاری ہے پولیس جلد بازیاب کرا لے گی ۔

install suchtv android app on google app store