کوئٹہ سے چار روزقبل اغوا ہونے والے ڈاکٹر سعید خانی ابھی تک لاپتہ ہیں، مغوی ڈاکٹر کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میںڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹر سعید خان کے اغوا کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری ہے،او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرزمیں کام بند ہے،ہڑتال اور ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔