کوئٹہ: ڈاکڑ سعید احمد اغوا

کوئٹہ میں سریاب کے علاقے چکی شاہیوانی سے ماہر امراض چشم سرجن ڈاکڑ سعید احمد کو گزشتہ روز اغوا کرنے کے خلاف ڈاکٹروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کوئٹہ سول ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال اور بینظیر ہسپتال میں او پی ڈیز بند کرکے ڈاکٹروں نے اغوا کاروں کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹروں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ڈاکٹر سیعد احمد کوپندرہ دنوں کے اندر بازیاب نہیں کرایا گیا تو او پی ڈیز کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی بھی بند کر دی جائے گی۔ جبکہ ڈاکٹر سیعد احمد کی بازیابی کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے کئی علاقوں میں ایف سی اور پولیس کی جانب سے چاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store