ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کی سزا مریضوں کو دی جا رہی ہے،لواحقین

 

 

 

کوئٹہ سے اغوا ء ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف سرکاری ہسپتالوں میں پچیسویں روز بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ،نہ حکومت نے نوٹس لیا نہ ڈاکٹرز نے ہار مانی ۔ اذیت کا شکارمریض اور ان کے لواحقین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔

آنکھوں کے ہسپتال ایل آر بی ٹی کے25 روز قبل اغواہونے والے ڈاکٹرمحمد سعید خان تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ۔ ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کررکھی ہے جس کے باعث صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹر ز بند ہیں ۔ 25 روز سےڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے اس ہڑتال نے ھزاروں مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ تکلیف اور بیماری سے بے حال مریضوں کو علاج کی سہولت سے محروم کر کے ڈاکٹرز اپنے پیشے کی توہین کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد سعید خان کی عدم بازیابی کی سزا مریضوں کو دی جا رہی ہے جو سراسر انسانیت  کے منافی ہے

 

 

 

install suchtv android app on google app store