وزیراعظم آج بلوچستان کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کرینگے

 

 

 

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اپنے ایک روزہ دورے پر آج بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر پہنچ رہے ہیں

وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد راجہ پرویز اشرف کا آج بلوچستان کے سرمائی دارالحکومت گوادر کا پہلا دورہ ہے ،وزیراعظم کے استقبال کے لئے صوبائی وزرا اور دیگر عمائدین پہلے ہی گوادر پہنچ گئے ہیں ،وزیر اعظم اپنے دورے کے موقع پر گوادر بندرگاہ کا دورہ کرنے کے علاوہ صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم گوادر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور گوادر میں ترقیاتی عمل کا جائزہ اور سوک سینٹر کا افتتاح بھی کرے گے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store