سندھ اور بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سردی متاثرین کیلئے مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
جعفر آباد اور نصیر آباد میں صورتحال معمول پر نہیں آسکی ہے۔سندھ بلوچستان قومی شاہراہ ڈیڑھ ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے مقامی تاجروں کو روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔اُدھر رات کے اوقات میں موسم سرد ہوجانے سے متاثرین کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔جیکب آباد ،کشمور،دادو اورگھوٹکی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کے نکاس کا عمل سست رفتاری کا شکار ہے۔ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کے بارش متاثرین میں پندرہ ہزار سات سوراشن بیگ اور تین ہزار پانچ سو پچاس ٹینٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔اور مختلف علاقوں میں پمپوں کے زریعے نکاسی آب کاکام جاری ہے۔