بلوچستان میں آینی بحران پیدا ہو گیا ہے ، سپیکراسلم بھوتانی نے وزیر اعلی کا مشورہ ماننے سے انکار کر تے ہوئے آج بلوائے گئے اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سے معذرت کر لی۔
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت کی قانونی حیثیت کا تعین نہیں ہوتا وہ اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔ عدالتی حکم کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پراجلاس بلاناتوہین عدالت ہے۔نواب اسلم بھوتانی نے اسی بنیاد پر بلوچستان اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت سے انکار کیا ہے ۔ بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیراعلیٰ کی آئینی حیثیت پرگورنرسیکریٹریٹ سے بھی وضاحت کی درخواست کی ہے