سپریم کورٹ میں آج بلوچستان امن و امان کیس کی پھر سماعت ہو گی۔ سیکریٹری داخلہ پندرہ روزہ تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
بلوچستان امن و امان کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل دو رکنی بنچ کرے گا۔ عدالت نے بارہ اکتوبر کو عبوری حکم نامے میں کہا تھا کہ سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری بلوچستان پندرہ روزہ تعمیلی رپورٹ جمع کروائیں گے۔ ادھر وزیر اعلٰیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے اسلام آباد میں اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کو بلوچستان اسمبلی میں باسٹھ ممبران کی حمائت حاصل ہے۔ اور آج اپنے تمام اتحادیوں سمیت لاپتہ افراد کے کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونگے۔