کوئٹہ میں وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم ریسانی کے انتخابی اتحادیوں اور پی پی پی کے کارکنوں نے ریلی کا اہتمام کیا۔
وزیرعلی مدد اور صوبائی وزیر محمد اسمائیل گھجر کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر وزیر اعلی زندہ باد کے نعرے درج تھے۔ مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ اور آنے والے وقت میں ملک کی بھاگ دوڑ بھی سنبھالے گی۔