بلوچستان کے وزیر بلدیات عبدالخالق بشر دوست کو ژوب میں سپرد خاک کردیا گیا۔
عبدالخالق بشر دوست گزشتہ چند روز سے بیمار تھے اور گزشتہ شب اچانک حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ عبدالخالق بشر دوست نےدو ھزارآٹھ کے انتخابات میں ژوب سے جمعیت علما ئے اسلام نظریاتی کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور وہ وزیر بلدیات کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ صوبائی وزیر کی نماز جنازہ سہ پہر ساڑھے چار بجے تبلیغی مرکز ژوب میں ادا کی گئی جس کے بعد اُنہیں آبائی علاقے ژوب میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔