عالمی ادارۂ صحت: پاکستان میں لاکھوں بچے پولیوسے بچاؤ کے قطروں سے محروم

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان میں پولیو سے بچاؤ کی حالیہ قومی مہم میں لاکھوں بچوں کو اس بیماری سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے جا سکے۔

پندرہ اکتوبر سے شروع ہونے والی اس تین روزہ مہم میں تین کروڑ بیس لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جانے تھے لیکن عالمی ادارۂ صحت کے مطابق مہم کے دوران جہاں سترہ لاکھ بچوں تک پہنچا نہیں جا سکا وہیں ساٹھ ہزار بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق اس مہم میں شمالی و جنوبی وزیرستان، خیبر ایجنسی کی باڑہ اور تیراہ تحصیلیں اور کوئٹہ جیسے اہم علاقے شامل نہیں کیے جا سکے اور ان علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے دو لاکھ ساٹھ ہزار بچوں کو قطرے نہیں پلائے گئے۔

Text


install suchtv android app on google app store