رات کی پرسکون نیند کے لیے مفید اور قدرتی دیسی غذائیں

رات کی پرسکون نیند کے لیے مفید اور قدرتی دیسی غذائیں فائل فوٹو رات کی پرسکون نیند کے لیے مفید اور قدرتی دیسی غذائیں

نیند کی کمی آج کل کے مصروف طرزِ زندگی کا ایک عام مسئلہ بن چکی ہے،کوئی کاروبار کے دباؤ کی وجہ سے بہتر نیند حاصل نہیں کر پا رہا، کوئی دفتر کے کاموں کی تھکن سے، اور بچے امتحان کی ٹینشن میں نیند کے مسائل سے دوچار ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق کچھ دیسی غذائیں نہ صرف ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں بلکہ نیند کے معیار کو بھی بہتر بنا سکتی ہیں۔

ہلدی اور الائچی کے ساتھ گرم دودھ

ماہرین صحت کے مطابق سونے سے پہلے ہلدی اور الائچی کو گرم دودھ میں ملا کر پینے سے آرام دہ اور پرسکون نیند میں مدد ملتی ہے، ہلدی کے پرسکون اثرات رات کے دوران سکون فراہم کرتے ہیں۔

بادام، نیند اور پٹھوں کے لیے مفید

بادام پٹھوں کو سکون دیتے ہیں اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، سونے سے پہلے مٹھی بھر بھیگے ہوئے بادام کھانے کی عادت ڈالیں۔

زعفران، ذہنی سکون اور بہتر نیند

زعفران ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے اور نیند لینے میں مددگار ہے، چند زعفران کے ٹکڑے نیم گرم دودھ میں بھگو کر پینا بہترین اثر دیتا ہے۔

کیلے، نیند کے چکر کو منظم کریں

کیلے نیند کے چکر کو بہتر بنانے میں معاون ہیں، انہیں ناشتے کے طور پر یا سونے سے پہلے دودھ کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔

زیرہ، پیٹ کو سکون دے اور نیند جلد لائے

چند زیرہ دانے پانی میں ابال کر سونے سے پہلے گرم گرم پی لیں۔ زیرہ کا پانی معدے کو پرسکون کرتا ہے اور نیند جلد آنے میں مدد دیتا ہے۔

install suchtv android app on google app store