زیادہ گوشت کھانے اور بد پرہیزی سے آپ بیمار بھی ہوسکتے ہیں،طبی ماہرین

عید الا ضحیٰ کے موقع پر قربانی کا گوشت ضرور کھائیں لیکن احتیاط کے ساتھ کیوں کہ  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اچانک زیادہ گوشت کھانے اور بد پرہیزی سے آپ بیمار بھی ہوسکتے ہیں۔

عید الاضحیٰ مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے جس میں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کو ذبح کیا جا تا ہے۔ گوشت سے نت نئے چٹ پٹے پکوان تیار کئے جاتے ہیں۔ اوربارکیو کی پارٹیاں ہوتی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر چوں کہ معمول سے زیادہ گوشت کھایا جاتا ہے لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ زیادہ گوشت کھا کرآپ بیمار پڑ جائیں اور اسپتالوں کے چکر لگانا پڑیں۔ گوشت کا اچانک زیادہ استعمال انسانی صحت کے لئے درست نہیں لہذا احتیاط ضروری ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر گھروں میں گوشت کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ لیکن ہمیں اپنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے  حتیاط کرنا چاہیےاور ڈاکٹروں کی ہدایات پر بھی عمل کرنا چاہیئے۔

install suchtv android app on google app store