فرانس کے علاقے میں بھی ایسا ہی ایک چاکلیٹ ساز موجود ہے جو چاکلیٹ کو خوبصورتی سے جماتے اور تراشتے ہوئے دیوہیکل مجسمے تخلیق کرتا ہے۔
پیٹرک راجرنامی اس آرٹسٹ نے حال ہی میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں موجود اپنی دکان پر چاکلیٹ سے تیار کیا گیا درخت نمائش کے لیے پیش کردیا ہے۔ پانچ ٹن وزنی یہ چاکلیٹ کا درخت پانچ میٹر اونچا ہے جو تین منزلوں تک پہنچ رہا ہے جس میں راجر نے چھوٹی چھوٹی باریکیاں ڈالتے ہوئے ناصرف اُسکی شاخیں اور جڑیں نمایاں کی ہیں بلکہ اس پر رہنے والے بندر بھی تراشے ہیں۔