جنوبی امریکا میں واقع اس ہوٹل کے کھانے ہی چٹ پٹے نہیں ہوتے بلکہ دیواریں تک نمکین ہیں۔ ہوٹل کی تعمیر میں دس ہزار ٹن نمک استعمال ہوا ہے۔
اس میں پچاسی کمرے ہیں جو سب کے سب نمک سے بنے ہیں۔ فائیو سٹار ہوٹل میں گالف کورس، سوانا، سٹیم روم اور باتھ رومز کی تعمیر میں بھی نمک کی اینٹیں استعمال ہوئی ہیں۔ ہوٹل کے ستون، بیڈ، صوفے، سنوکر ٹیبل کے پائے اور لاؤنج کی کرسیاں تک نمک سے بنی ہیں۔ اور تو اور اس ہوٹل کے فرش پر بھی نمک بکھرا رہتا ہے۔ یہاں ایک رات قیام کا کرایہ پچاسی ڈالرز ہے۔ اس ہوٹل میں ایک ہی خامی ہے کہ برسات کے موسم میں اس کا کچھ حصہ پانی کے باعث گھُل جاتا ہے۔ اسی لیے ہوٹل کے چند بیرونی حصے ہر سال تعمیر نو کے عمل سے گزرتے ہیں۔