اداکارہ منال خان اور احسن محسن کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں، تاہم اب ان خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے۔
اور دونوں شخصیات نے اپنے رشتے کے حوالے سے واضح مؤقف دے دیا ہے، جس نے مداحوں کے تجسس کو ختم کر دیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے پیجز کے کچھ سکرین سارٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہےہیں۔
جس میں دعوی کیا جارہا ہےکہ اداکارہ کا سوشل میڈیا اکاونٹ پر پہلے شوہر کیساتھ نام درج تھا جس کو اب ہٹا کر منال خان کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےدعوی کیا جارہا ہےکہ منال خان اور احسن محن کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
؎شوبزانڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سےمتعلق طلاق کی افواہوں پرانکے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
صارفین کی جانب سےاداکارہ کی پوسٹ پرسوال کیا جارہا ہےکہ وہ اپنی جانب سےکسی ردعمل کا اظہار کرکے ان افواہوں کو جھوٹا ثابت کریں۔
تاہم اداکارہ کی جانب سے باآخر ایک پوسٹ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
منال خان کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں انکے اپنےشوہر احسن محسن کیساتھ سمندر کنارے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کی جانے والی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے شادی کو چار سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
اداکارہ کی پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے محبت بھرے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ اداکارہ منال خان کی شادی 10 ستمبر 2021 کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ہوئی تھی۔