دنیا قدرت کے ایسے شاہکاروں سے بھری پڑی ہے جنھیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے ایسا ہی ایک شاہکار سربیا کے دریا کے اندرموجود ایک گھر ہے.
قدرت کے شاہکار پر ایک سربیائی باشندے نے انسانی شاہکار بنا ڈالا۔ سربیا میں دریائے ڈرینا کے عین وسط میں ایک حیرت انگیز گھر موجود ہے۔ لکڑی سے بنا یہ گھر دریا کے وسط میں ابھری ہوئی ایک چٹان پر بنایا گیا ہے۔ اس گھر کو انیس سو اڑسٹھ میں بنایا گیا تھا لیکن اس برس ایک فوٹو گرافر کی ایک دلفریب تصویر اس کی وجہ شہرت بنا۔ جب دریا پورے عروج پر ہو تو گھر پانی میں تیرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ پُراسرار اور پُرسکون جگہ پر موجود اس گھر کو دیکھنے اور اس کی تصاویربنانے دنیا بھر سے سیاح آتے ہیں۔