ڈیزل مہنگا، پیٹرول اور سی این جی سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد … ڈیزل 3 روپے 16 پیسے مہنگا جبکہ پیٹرول 2 روپے 9پیسے اور سی این جی ایک روپے 92 پیسے فی کلو تک سستی کر دی گئی،

پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئی قیمتیں 15 اکتوبر سے نافذالعمل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 9 پیسے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 103 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ڈیزل 3روپے 16 پیسے مہنگا کیا گیا، نئی قیمت 113روپے 62پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ۔ مٹی کاتیل 1.92 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، نئی قیمت 103روپے 87پیسے فی لیٹر ہو گئی، لائٹ ڈیزل 1.23 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 97روپے93پیسے فی لیٹر ہو گئی ۔ ریجن ون جس میں پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان شامل ہے ، سی این جی ایک روپے 92پیسے فی کلو سستی ہوگئی۔ ریجن ون میں سی این جی کی نئی قیمت 94.66 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔ ریجن ٹو ،جس میں پوٹھوہار کے سوا پنجاب اور سندھ شامل ہیں، فی کلو سی این جی ایک روپے 74 پیسے فی کلو سستی ہوگئی۔ ریجن ٹو میں فی کلو سی این جی کی نئی قیمت 86.48روپے مقرر کی گئی ہے ۔

install suchtv android app on google app store