پیٹرول و سی این جی کی قیمت میں کمی اور ڈیزل میں اضافے کا اضافہ

اسلام آباد … 15 اکتوبر سے ڈیزل 3 روپے مہنگا جبکہ پیٹرول 3 ر وپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے،

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت میں بھی پونے 3 روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق 15 اکتوبر سے پیٹرول کے سوا تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے تک کمی ہونے جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے بڑھنے کا امکان ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔ اوگرا کی طرف سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی قیمتوں پر مبنی حتمی سمری کل وزارت پیٹرولیم کو بھیجی جائے گی ۔

install suchtv android app on google app store