سندھ میں نومبر سے ہفتے میں دوسی این جی بند رہے گی

کراچی… نومبر سے سندھ میں ہفتہ وار دو دن سی این جی بند رکھنے اور صنعتوں کو سختی کے ساتھ ہفتے میں ایک دن گیس کا استعمال روکنے کی تجویز پر سوئی سدرن غور کر رہا ہے۔

سوئی سدرن نے موسم سرما میں 300 ملین مکعب فٹ گیس قلت کے پیش نظر گیس لوڈ مینجمنٹ منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت یکم یا 15 نومبر سے سندھ میں ہفتہ وار دو دن سی این جی بند رکھنے کی تجویز ہے۔ صنعتوں کو سختی کے ساتھ ایک دن گیس کا استعمال روکنے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کے ای ایس سی کویومیہ 160 ملین مکعب فٹ گیس دینے کا منصوبہ ہے، منصوبے کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store