کمرشل بینکوں کے پاس ڈپازٹس میں دو ہفتوں کے دوران سینتیس ارب روپے کی کمی ہو گئی تاہم بینکوں کی سرمایہ کاری میں اسی ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے اختتام پر بینکوں کے پاس ڈپازٹس کی مجوعی مالیت 62 کھرب 76 ارب روپے سے زیادہ تھی۔ 14 ستمبر تک ان کی مجموعی مالیت 62 کھرب 39 ارب 81 کروڑ روپے رہ گئی۔ اس دوران بینکوں کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری اسی ارب روپے کے اضافے سے چونتیس کھرب سرسٹھ ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ دوسری طرف بینکوں کی طرف سے دئیے جانے والے قرضوں میں صرف 4 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔