کوئٹہ حملہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ

  • اپ ڈیٹ:
سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف

سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس ٹریننگ سینٹر کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔

آرمی چیف ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گے ۔ اس دوران آرمی چیف کو سانحہ کوئٹہ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی امن و امان سے متعلق اجلاس میں شرکت بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ:پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشتگردوں کا حملہ،60 اہلکار شہید 111 زخمی

آرمی چیف نے شہید ہونے والے اہلکار کے نمازہ جنازہ میں بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے میں 60 اہلکار شہید اور117 زخمی جب کہ 3 دہشت گرد بھی ہلاک کر دیئے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store