وزیر اعظم اور آرمی چیف کی خیر پور میں ہونے والی فوجی مشقوں کا معائنہ

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کے قریب خیر پور ٹامیوالی میں ہونے والی ’رعد البرق‘ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ یہ مشقیں پاکستان کی بری اور فضائی افواج نے مشترکہ طور پر انجام دیں جس کے دوران بھرپور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

 اس موقع پر چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود اور بحریہ اور پاک فضائیہ کے چیف بھی موجود تھے۔

یہ مشقیں پاکستان کی بری اور فضائی افواج نے مشترکہ طور پر انجام دیں جس کے دوران بھرپور دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نواز شریف کو ان مشقوں کے مقاصد اور اہداف کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

ان مشقوں کے حوالے سے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ ’رعد البرق فوجی مشقیں دشمن کے خلاف ہماری تیاریوں کا احاطہ کرتی ہیں‘۔

کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم

 مشقوں کے آغاز سے قبل کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینےکےلیےتیارہے،رعد البرق مشقیں پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں کی مظہرہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں کامقصد پاک فوج کی استعداد اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان،نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کے علاوہ مختلف ملکوں کے سفیر بھی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحٰق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی مشقوں کا معائنہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے کنٹرول لائن کی صورتحال پر ایک اجلاس کی صدارت کی تھی۔

وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جانب سے دانستہ طور پر کشیدگی بڑھانا علاقائی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کے خلاف بدترین بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا، 'ہم کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔'

یاد رہے کہ پیر 14 نومبر کو لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 پاکستانی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store