آرمی چیف نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف فائل فوٹو آرمی چیف جنرل راحیل شریف

آرمی چیف نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔  سزا پانے والے دہشت گردوں نے فوجی تنصیبات اور اسکولوں کو نشانہ بنایا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مواصلاتی ڈھانچوں پرحملے کیے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق مجرمان دہشت گردی اور متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مجرمان ڈی آئی جی فیاض سنبل، بلوچستان پولیس کے اے ایس آئی رضا خان اور کوئٹہ میں آئی ایس آئی کے انسپکٹر کامران نذیر کے قتل میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

علاوہ ازیں دہشت گرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور سویلین اور فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) اہلکاروں کے قتل سمیت پاک فوج کے میجر عبدالمجید کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں نے فوجی تنصیبات اور اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مواصلاتی ڈھانچوں پر بھی حملے کیے۔

مزید پڑھیں: فوجی عدالت سے سزایافتہ مزید 2 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

سزا پانے والے دہشت گردوں میں ضیاء الحق، فضل ربی، محمد شیر، عمر زادہ، لطیف الرحمان، محمد عادل، اسرار احمد، حضرت علی، عبدالمجید، میاں سید اعظم اور قیصر خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے۔

install suchtv android app on google app store