ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی میں مزار قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خانی کی

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی آمد کے بعد مزار قائد پہنچ گئے جہاں انہوں نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خانی کی۔ ایرانی صدر کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر گورنر کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنما بھی ان…

ذمہ داریوں کا احساس ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا: وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اس کی بہت سی جہتیں ہیں، ہمیں اس کا سیاسی حل نکالنا ہے، حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا۔

غزہ کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دورہ لاہور کے موقع پر کہا کہ اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، فلسطینیوں پر ظلم کرنے والوں کو شکست ہوگی، غزہ سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف کو سراہتا ہوں، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ لاہور، مزار اقبال پر حاضری

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ قبال کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے…

پاکستان اور ایران میں تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر پاکستان اور ایران میں تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ اسلام آباد میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمت کی یادداشت کی تقریب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ابراہیم رئیسی نے مشترکہ کانفرنس بھی کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر کی ملاقات، غزہ کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے پر زور

پاکستان اور ایران نے مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس بات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان پیر کو یہاں ایوان…