وزیراعظم اور آرمی چیف کا ٹیلی فونک رابطہ، موجودہ صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیویارک میں موجود وزیراعظم سے فوری رابطہ کرکے بھارتی انتہائی پسندی اور بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھانے سے متعلق بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ایک ایسے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے کہ جب وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے پاکستان مخالف بھارتی پراپیگنڈے کا نوٹس لے لیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ امریکا میں موجود وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، آرمی چیف اور وزیراعظم رابطے میں خطے کی موجودہ صورت حال، خصوصاً اڑی واقعہ کے بعد پیدا ہونے والے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ پر خصوصی گفتگو کی۔

آرمی چیف نے نواز شریف سے خطے کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی، ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کی جانب سے مقبوضہ وادی کے مسئلے کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم نواز شریف کا سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو خط

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے حملے کی دھمکیوں اور بیانات کو تجزیہ کاروں نے اہم قرار دیا ہے۔

آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر 15 منٹ تک بات چیت جاری رہی۔

install suchtv android app on google app store